دبئی میں زیر آب مکانات، شاپنگ مال اور ولاز سمیت کئی عمارتوں کی فروخت شروع ہو گئی

دبئی میں زیر آب مکانات، شاپنگ مال اور ولاز سمیت کئی عمارتوں کی فروخت شروع ہو گئی

دبئی: دبئی زیر آب مکانات ، شاپنگ مال اور ولاز سمیت کئی عمارتوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق 4ہزا ر مربع فٹ رقبے والے زیر آب ولاز 25لاکھ پونڈ میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ان ولاز کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے اندر مونگے کے باغات بھی بنائے گئے ہیں جبکہ مکانیت کے اعتبار سے ان میں سے ہر ولا میں 4بیڈ روم ہیں جبکہ مونگے کا باغ 600مربع فٹ پر محیط ہے۔ یہ تمام ولاز دبئی میں بنائے گئے مصنوعی جزیروں میں واقع ہیں۔

ولاز میں اس بات کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے کہ انہیں بوقت ضرورت2 منزلہ بھی کیا جاسکتا ہے اور کچھ اضافی چیزیں بھی شامل کی جاسکتی ہیں تاہم یہ سب کچھ خریدار کی مرضی اور مطالبے پر ہے۔

واضح ہو کہ اپنی انہی خوبیوں اور تعمیراتی شاہکاروں کے سبب پوری دنیا میں دبئی کی شہرت ہورہی ہے اور پوری دنیا سے اہل ثرو ت و شوقین افراد پراپرٹی کی خریداری کیلئے دبئی کا رخ کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کی معیشت بھی زیادہ بہتر ہوتی جارہی ہے اور بیرونی سرمایہ بھی بڑے پیمانے پر ملک میں پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ دبئی 2020ء میں دنیا کا مثالی شہر بننے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔

مصنف کے بارے میں