آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ،بھارت پہلے پاکستان کی چوتھی پوزیشن

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ،بھارت پہلے پاکستان کی چوتھی پوزیشن

اسلام آباد: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں بھارت بدستور پہلے نمبر پر، جب کہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر بھارتی بولر روی چندر ایشون کیریئر بیسٹ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ان کا نمبر ون کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے۔ منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، جب کہ انگلینڈ 105 کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 105 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پانچویں سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور زمبابوے موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارگردگی دکھانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اسپنر ایشون نے اپنے پوائنٹس میں مزید اضافہ کرلیا ہے۔بولرز کی فہرست میں بھارت کے اسپنر ایشون پہلے، سری لنکا کے ہیراتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوش ہیزل ووڈ، رویندرا جدیجا، اسٹورٹ براڈ، مچل اسٹارک، یاسر شاہ اور نیل ویگنر چوتھے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان نویں نمبر پر جگہ بنا سکے ہیں۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ کین ولیمسن، ہاشم آملہ، اے بی ڈیویلیئرز، ڈیوڈ وارنر، چتیشور پجارا، یونس خان اور جونی بیرسٹو چوتھی سے دسویں پوزیشن پر