پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض آپس میں لڑ پڑے

آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل گابا میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ اور وہاب ریاض گھتم گتھا ہو گئے جنہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے آکر چھڑایا

پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض آپس میں لڑ پڑے

برسبین: آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل گابا میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یاسر شاہ اور وہاب ریاض گھتم گتھا ہو گئے جنہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے آکر چھڑایا۔دورہ آسٹریلیاپر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گابا میں پریکٹس سیشن کے دوران فٹبال کھیل رہے تھے ،اس دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض کے درمیان فٹبال کھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھاپائی تک جا پہنچی تاہم ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچا کرایا۔

 اس سے قبل بھی لڑائی کا ایک واقعہ پی ایس ایل میں پیش آیا جب احمد شہزاد اور وہاب ریاض ایک دوسرے کے ساتھ پچ پر لڑ پڑے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے دوران میچ جاری تھی ،احمد شہزاد بیٹنگ کر رہے تھے تو وہاب ریاض گیند کروا رہے تھے کہ اسی دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی اور ایک دوسرے سے لڑ پڑے جس پر پی سی بی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کو نظم وضبط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا گیا ۔