منہ کے کینسر کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: سگریٹ نوشی اور گٹکا کے استعمال کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہی ہے ۔

منہ کے کینسر کی بنیادی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: سگریٹ نوشی اور گٹکا کے استعمال کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد منہ اور پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہورہی ہے ۔

پاکستان کے نامورماہرِ امراضِ ناک کان اور گلا ڈاکٹر خلیل احمد رانانے بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 45 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتے ہیں،جبکہ گٹکا اور سپاری کے استعمال سے منہ کا کینسر ہورہا ہے جس سے گلے کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں اورسانس لینا مشکل ہوجاتا ہے اور یہی کینسر کا موجب بنتی ہے۔اس ضمن میں سپاری اور گٹکا کیساتھ ساتھ سگریٹ کا بڑھتاہوا رجحان لوگوں کے اندر بلڈ پریشر کے علاوہ منہ کے سرطان کا بھی باعث بن رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمباکو سے تیار ہونے والی مصنوعات انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہیں۔

 کہ اس سلسلہ میں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے منشیات سے متعلقہ کسی بھی چیز کا استعمال ہر گز نہیں کرنا چاہیے ۔ لیکن بد قسمتی سے خصوصاً نوجوان لڑکیاں اور لڑکے سپاری کا بے جا استعمال کررہے ہیں جس سے بچاﺅ کےلئے عوامی آگاہی اور بازار میں اسکی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی