ٹیکسی ڈرائیور نے بے رحمی کی انتہا کر دی ،معصوم بچہ جاں بحق

ٹیکسی ڈرائیور نے بے رحمی کی انتہا کر دی ،معصوم بچہ جاں بحق

نیو دہلی:ٹیکسی ڈرائیور نے بے رحمی کی انتہا کردی، 4سالہ بچے کو ٹکر مارنے کے بعد کیس سے بچنے کے لیے بچے اور ماں کو 5گھنٹے تک ٹیکسی میں گھماتا رہا، طبی امداد نہ ملنے پر بچہ ہلاک ہوگیا ۔

دہلی کی مکھر جی نگر کالونی میں گھر کے باہر کھیلنے والے 4سالہ بچے روہت کے زخمی ہونے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور راہول ماں اور بچے کو اسپتال لے جانے کے بہانے ٹیکسی میں بٹھا کر لے گیا اور 5گھنٹوں تک ماں کو اس بات پر آمادہ کرتا رہا کہ وہ کیس نہ کرے۔

وہ بچے کو 4اسپتالوں میں بھی لے گیا اور ہر بار باہر آکر یہی جواب دیا کہ اسپتال والے بچے کو داخل کرنے پر راضی نہیں،تاہم اس دوران بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

بچے کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ راہول نے اسے ٹیکسی میں بند کرکے جلا دینے کی بھی دھمکی دی تھی