کوئٹہ: شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ: شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کوئٹہ:  سریاب پل کے قریب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے ہونے والے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے دو اہلکار جاں بحق، جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت پندرہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سریاب فلائی اوور کے قریب پولیس کو مشکوک تھیلا کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیا،بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ بم کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکہ ہوگیا۔

دھماکے کی آواز دور دور سنی گئی ، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ بھی کی، دھماکے کے نتیجے میں بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے 2اہلکار عبدالرزاق اور عبدالمجید موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2پولیس اہلکاروں سمیت15افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،جہاں2پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے ۔بم دھماکے میں شہیداہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، جس میں آئی جی پولیس ،کمشنر کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت پولیس اور سول حکام نے شرکت کی ۔گورنر بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان نے بم دھماکے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مصنف کے بارے میں