نوکیا نے 3310 دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

نوکیا نے 3310 دوبارہ لانچ کرنے کا اعلان کردیا

لندن: نوکیا  کمپنی اپنا مشہور زمانہ فون 3310دوبارہ لانچ کرنے جارہی ہے۔اس موبائل کو ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) میں لانچ کیا جائے گا۔   

یہ فون تقریباً لازوال سمجھا جاتا ہے اور تاریخ کا سب سے پائیدار فون ہے۔ جو فی الحال ایمازون پر دستیاب ہوگا۔ ایمازون نے اس کے فیچرز بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک گھڑی، کیلکیولیٹر، دس سے زیادہ ریمائنڈر لگانے کی جگہ کے ساتھ اسپیس امپیکٹ، پئیرز ٹو، اسنیک ٹو اور بانٹومی گیمز بھی شامل کئے گئے ہیں۔

نوکیا ‘3310’ کے ساتھ نوکیا 3، 5اور6 بھی لانچ کئے جائیں گے۔ نوکیا کے بنائے گئے براںڈز ایک فنش کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل بیچ رہی ہے۔ جبکہ نوکیا کے پرانے ورژنز کو نئے سافٹ وئیر کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔