پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے، آرمی چیف

پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے، آرمی چیف

لاہور:  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کیا جائے. نام تبدیل کرکے کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت اعلی عسکری افسران کا اجلاس کور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل صادق علی خان نے لاہوردھماکے سے متعلق بریفنگ دی ۔

آرمی چیف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے.آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن کرنے سے پہلے پنجاب حکومت کواعتماد میں لیاجائے.آپریشن میں آرمی حساس اداروں کی مکمل معاونت کریگی۔اجلاس میں کورکمانڈرلاہور،ڈی جی رینجرزپنجاب ، جی او سی ٹین ڈویژن، الیون ڈویژن اورحساس اداروں کے سربراہ شریک ہوئے .اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سروسزاسپتال پہنچے جہاں آرمی چیف نے مال روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی،علاوہ ازیں لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین کی رہائشگاہ جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کیپٹن (ر)مبین کیلیے مغفرت کی دعا بھی کی،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے.