بھارت میں 40سال قبل مردہ قرار دی گئی خاتون دوبارہ زندہ

بھارت میں 40سال قبل مردہ قرار دی گئی خاتون دوبارہ زندہ

کانپور: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، بھارت میں 40 سال پہلے مردہ قرار دی جانے والی خاتون دوبارہ زندہ ہوگئی۔

بھارت کے شہر کانپور میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا، بھارت کے گاوں کی رہائشی خاتون چالیس سال قبل موسمِ گرما کے آغاز میں جب اپنے جانوروں کی خوراک کا بندوبست کرنے کے لیے کھیتوں میں گئی تو اسے وہاں کوبرا سانپ نے کاٹ لیا۔ولاسا کے گھر پہنچتے ہی گھر والوں نے اس کا علاج شروع کردیا لیکن اتنی دیر میں سانپ کا زہر پھیل گیا اور 82 سالہ ولاسا بے ہوش گئی، گھر والوں نے اسے مردہ سمجھ کر دریائے گنگا میں بہادیا۔

ایک گاوں کے ماہی گیروں نے جب دریا میں لاش بہتی دیکھی تو انہوں نے اسے باہر نکال لیا تو پتہ چلا عورت مردہ نہیں بلکہ زندہ عورت ہے، ماہی گیر خاتون کو مندر لے گئے اور علاج شروع کردیا۔ولاسا کی صحت تو بحال ہوگئی لیکن وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھی تھی جس کے باعث ولاسا کو مندر میں رہنا پڑا لیکن 40 سال بعد تھوڑی بہت یادداشت واپس آنا شروع ہوئی تو اس نے واپس اپنے گاوں جانے کا فیصلہ کیا۔

ولاسا جب اپنے گاوں پہنچی تو گھر والے اسے دیکھ کر سکتے کے عالم میں آگئے، ولاسا نے اسے مردہ سمجھ کر دریا میں پھینکنے پر گھر والوں کو خوب سنائی لیکن بعد میں سب نے اس کے زندہ بچ جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں