گورنرکانیب قوانین کے خاتمہ سے متعلق سندھ اسمبلی کے پاس کردہ بل پر دستخط کرنے سے انکار ،واپس بھجوا دیا

گورنرکانیب قوانین کے خاتمہ سے متعلق سندھ اسمبلی کے پاس کردہ بل پر دستخط کرنے سے انکار ،واپس بھجوا دیا

کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے نیب قوانین کے خاتمہ کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کئے گئے بل پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کیا گیا بل آئین اور قانون سے متصادم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نیب قوانین کے خاتمہ کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی جانب سے پاس کیا گیا بل وفاقی قانون سے متصادم ہے اور جب بھی ایسا کوئی قانون پیش کیا جاتا ہے جو وفاقی قانون سے متصادم ہوتا ہے تو ہمیشہ وفاقی قانون ہی لاگو ہوتا ہے۔ گورنر سندھ نے کے پی اسمبلی کی جانب سے پاس کئے گئے احتساب ایکٹ کا بھی حوالہ دیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی اس بل کا جائزہ لے اور اسے مسترد کرے۔ گورنر سندھ کی جانب سے بل کے ساتھ لکھے گئے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ بل عوامی مفاد سے متصادم ہے۔ اس لئے میں اس بل کی توثیق نہیں کر سکتا جبکہ نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کے حوالے سے بل کی توثیق سے بھی گورنر سندھ نے انکار کرتے ہوئے واپس اسمبلی کو بھجوا دیا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.