قومی اسمبلی کی نشست 260 پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل

قومی اسمبلی کی نشست 260 پر ضمنی الیکشن کل ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل

پشاور: پشتونخوا میپ کے بزرگ رہنما رحیم مندوخیل کی وفات کے باعث قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پر کل بلو چستان کے 3اضلا ع میں ضمنی انتخابات ہونگے جن میں کو ئٹہ بھی شا مل ہے۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے توتمام تیاریاں مکمل کر لی گئی مگر الیکشن کا سامان لینے کے لیے آیا عملہ شیڈ نہ ہونے کی وجہ سے گرمی پیاس اور دیگر مسائل کا گلہ کرتا نظر آرہا ہے ۔

گر می سے خود کو بچانے والی خوا تین مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کی اساتذہ ہیں جو کل بلو چستان سے قومی اسمبلی کی نشست 260 پر ہو نے والے ضمنی انتخاب میں خدمات سر انجام دیں گی یہ صبح نو بجے سے لا ءکا لج میں پولنگ کا سامان لینے آ ئی ہیں مگر سایہ نہ ہو نے کی وجہ سے کوئی پو لنگ کے سامان کا کمرہ  بنا کر بیٹھی ہیں تو کوئی پنکھا جھلتی رہی ۔
مر دوں کو سا یہ ملا  تو پانی اور دیگر سہو لیات نہ ہو نے کا گلا کر تے نظر آ ئے ۔پو لنگ کے عملے کا گلہ جان کر پریزائیڈنگ آفسر جاوید سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو تمام انتظا مات مکمل کر رکھے ہیں پو لنگ کے عملے نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ وہ کل بھی سہو لیات کے حوا لے سے اسی پر یشانی اور مشکلات سے دوچار رہیں گے ۔

مصنف کے بارے میں