عدالت نے عمران اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے عمران اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہر القادری کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران دونوں رہنماؤں کی مسلسل غیر حاضری پر جائیداد کی قرقی کا حکم جاری کیا گیا۔

اے ٹی سی اسپیشل کورٹ کے جج نے دونوں اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کے لیے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کیے جبکہ آئندہ پیشی کی تاریخ 20 جولائی مقرر کر دی۔ یاد رہے عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی چینل پر حملے سمیت ایس ایس پی اسلام آباد کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں