قبلے کا رخ تلاش کرنے کیلئے گوگل کی نئی ایپلی کیشن متعارف

سان فرانسسکو:دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایسی ایپلی کیشن متعارف کرادی جو ہر مسلمان کیلئے مستفید ثابت ہو سکتی ہے۔ گوگل کی اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی قبل سمت معلوم کی جاسکتی ہے۔ ”قبلہ فائنڈر“ نامی یہ ایپلی کیشن اینڈرائڈ اور آئی او ایس سمیت ہر موبائل فون میں استعمال کی جاسکتی ہے بشرطیکہ اس میں لوکیشن کا فیچر آن ہو۔

یہ ایپلی کیشن آگمینٹڈ ریالٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے قبلہ سمت کو ایک نیلی لکیر کی صورت میں ظاہر کرتی ہے۔قبلہ فائنڈر ایپ سے متعلق تمام تفصیلات گوگل کی خصوصی ویب سائٹ ”رمضان ہب“ پر بھی موجود ہیں۔ یہ ویب سائٹ گوگل نے 2014ءمیں خصوصی طور پر رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے متعارف کرائی تھی۔