فاسٹ باولر محمد عرفان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی،شاہ زیب بھی مشکل میں

فاسٹ باولر محمد عرفان پر ہرقسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی،شاہ زیب بھی مشکل میں

لاہور:پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل فاسٹ باولر محمد عرفان کو معطل کر دیا گیا۔ محمد عرفان پر ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی ہو گی ۔ محمد عرفان نے 2 کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے محمد عرفان کو چارج شیٹ تھما دی گئی اور14 روز کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں فاسٹ بولر عرفان کے بعد بلے بازشاہ زیب حسن بھی آج سوال و جواب کے لیے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں موجود ہیں۔کنگز کے بلے باز اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی میں ویڈیو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے دراز قد بولر عرفان کے بیانات بھی ریکارڈ ہوئے ،فاسٹ بولر نے بکیز سے رابطوں کا تو اعتراف کیا تھا لیکن اسپاٹ فکسنگ کرنے سے مکر گئے  تھے۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق اطلاع نہ دینے کی کم ازکم سزا چھ ماہ اورزیادہ سے زیادہ تاحیات پابندی ہے۔

مصنف کے بارے میں