فیلڈنگ کو بہت زیادہ وقت دے رہا ہوں ،کامران اکمل

فیلڈنگ کو بہت زیادہ وقت دے رہا ہوں ،کامران اکمل

لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ فیلڈنگ کو بہت زیادہ وقت دے رہا ہوں ،بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں جگہ بنائوں گا ،سرفراز پر کوئی دبا ئونہیں ہونا چاہیے ۔نیشنل اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے وکٹ کیپر کی حیثیت سے رضوان بھی کھیلتا رہا ہے ،میں فیلڈنگ میں بھر پور توجہ دے رہا ہوں اس لیے مجھ پر وکٹ کیپرنگ کے حوالے سے کوئی پریشر نہیں ہے ،سرفراز کو بھی کوئی پریشر نہیں لینا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز وکٹ کیپرنگ کے لیے اچھی آپشن ہے ،سرفراز سے بہت اچھا تعلق ہے ،ہم دونوں کے درمیان کبھی بھی حسد کا عنصر نہیںآیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بلے باز کی حیثیت جگہ بنائوں گا ،مینجمنٹ اور کپتان جو بھی ڈیمانڈ کرے گا وہ میں کروں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن کے دوران بھی گلوز نہیں پہنے صرف فیلڈ نگ پر ہی توجہ دے رہا ہوں

مصنف کے بارے میں