گرمی اور لوڈشیڈنگ کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کا براحال کر دیا

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کا براحال کر دیا

لاہور: گرمی اور لوڈشیڈنگ نے ایکا کر لیا, شہریوں کو دوہرے عذاب کا سامنا ہے ۔ موسم کا حال سنانے والے کہتے ہیں کہ سورج آج بھی ستم ڈھائے گا لیکن وسطی پنجاب میں کہیں کہیں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
سورج کے تیور بگڑے تو لوڈشیڈنگ کا جن بھی بوتل سے نکل آیا
شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ آٹھ گھنٹے  جبکہ دیہات میں بارہ گھنٹے تک جا پہنچا۔غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی ستم ڈھانے لگی۔ دوسری جانب سورج آج بھی غصب ناک ہے اورمیدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کی لہر جاری ہے۔
موسم کا حال سنانے والوں نے کشمیر،، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔ راولپنڈی ،گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں بھی کہیں کہیں آندھی کے ساتھ رم جھم ہو سکتی ہے۔کراچی میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی،درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے لیکن سمندری ہوا چلتی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں