سابق جنرل کے دور میں پختونخوا کا بہت معاشی نقصان ہوا،آصف زرداری

سابق جنرل کے دور میں پختونخوا کا بہت معاشی نقصان ہوا،آصف زرداری

پشاور:  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو لوگ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرتے تھے ان کا نیا نام کیا ہے۔وزیراعظم کو ہمسائیہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے چاہیئے۔انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام لئے بغیر کہا کہ سابق  جنرل کے دور میں پختونخوا کا بہت معاشی نقصان ہوا۔

پیپلزپارٹی نے آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع کر دی،آصف زرداری نے ملک کے کونے کونے میں جانے کا اعلان  کردیا۔پشاور پہنچ کر سیاسی مخالفین پر تاک تاک کر تیر برسائے  اور کہا کہ کم عقل سیاستدانوں کو معلوم ہی نہیں کہ خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کا وعدہ یاد دلایا،وزیراعظم نوازشریف کو ہمسائیہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کا مشورہ دیدیا۔
نام لئے بغیر سابق صدر پرویز مشرف پر بھی طنز کے نشتر چلا دیئے ۔ان کا کہنا ہے کہ جنرل کے دور میں پختونخوا کا بہت معاشی نقصان ہوا۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو پیپلزپارٹی کی خدمات گنوائیں،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے فیصلے کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

مصنف کے بارے میں