چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملنے کو تیار

چینی صدر شی جن پنگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملنے کو تیار

نیو یارک: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے مسلمانوں کو حراساں کرنے سے روک دیا ہے ، اس کے علاوہ وہ چین کے ساتھ بھی بہتر تعلقات بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ا ن کے حامی مسلمانوں اور دوسری برادریوں کو حراساں کرنے سے باز رہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے ٹیلیفون پر نومنتخب ٹرمپ سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کو ایک دوسرے کے تعاون کی ضرورت ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہم کے دوران چین کے خلاف بولتے رہے ہیں اور انھوں نے چین کے بنے سامان پر 45 فیصد کا محصول لگانے کی بھی بات کی تھی۔

دوسری طرف نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے پانچوں روز بھی جاری ہیں، مظاہرین ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں کہ وہ ان کے صدر نہیں ہیں،سینکڑوں مظاہرین کو اب تک گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں