کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنائی تھی لیکن اب شہر قائد کے باسیوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والا بارش برسانے والا سسٹم سندھ سے نکل گیا ہے جس کے بعد کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے اور جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کی بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں موسم جزوی ابر آلود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں