سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کیلئے تھیں، مریم نواز

سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کیلئے تھیں، مریم نواز

لاہور: سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ہم سچ کی تلاش کے لیے ہی یہ سماعت کر رہے ہیں اور یہ نہ سمجھا جائے کہ محفوظ فیصلہ کل آجائے گا۔

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیئے تھیں۔

e68d9bdff10a017f0ebf82a0b50b4d02

جناب والا کوئی جلدی نہیں کیونکہ نواز شریف کیخلاف فیصلہ کرانے کیلئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔ عمران خان کیس اقامہ کے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ معاملہ تھا اور قوم کو فیصلے کا انتظار ہے۔

dc896b8e4dceaaae622885d23e4b2844

عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں مقدمات میں ضمانت منظوری کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں مریم نواز نے  کہا دوسروں سے سوال نہ جواب جبکہ کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ 2 سال کہاں تھے؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں