تحریک لبیک کے دھرنے کی وجہ سے سینکڑوں مقدمات کی سماعت ملتوی

اسلام آباد:تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنا کے باعث اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ساتویں دن بھی سینکڑوں مقدمات کی سماعت ناہوسکی مقدمات میں پیش کیے جانے والے ملزمان اور سائلین کی حاضری لگا کر مقدمات کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی گئی


تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا تحریک لیبک کا دھرنا ابھی تک فیض آباد میںجاری ہے جسکے باعث وفاق دارلحکومت میں کئی مقدمات پر شاہرائوں بند اور ٹریفک کا شدید دباؤ برقرار ہے شہر میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے ضلعی عدالتوں میں انصاف کے لیے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے جسکے باعث مقدمات پر مزید کارروائی ملتوی کردی گئیں ۔