سگریٹ نوشی نے 4لاکھ 80 ہزار امریکیوں کی جان لے لی

واشنگٹن:امریکا میں سگریٹ نوشی سے 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد ہر سال موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 5 میں سے ایک امریکی شخص سگریٹ نوشی کا عادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 20.1 فیصد شہری کسی بھی قسم کی تمباکو نوشی کرتے ہیں جس میں سے ایک بڑی تعداد سگریٹ، سگار، پائپ یا کسی اور حالت میں تمباکو کا استعمال کرتی ہے۔


رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسداد سگریٹ نوشی کے حوالے سے کافی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ساڑھے 3 فیصد لوگ اسی حوالے سے ای سگریٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔