سنسر بورد کے علاوہ ”پدماوتی “ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا، دپیکا

سنسر بورد کے علاوہ ”پدماوتی “ کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا، دپیکا

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازعہ فلم ”پدماوتی “ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ”پدماوتی“ کے حوالے سے ہم صرف سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں اس کے علاوہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو ریلیز ہونی چاہیے، فلم کے خلاف احتجاج غلط اور افسوس ناک عمل ہے، ہم لوگوں کو نہیں سنسر بورڈ کو جواب دہ ہیں، جہاں ہمیں یقین ہے کہ فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکے گا، انڈسٹری میں یہ صرف فلم پدماوتی کی نہیں بلکہ ایک بڑی جنگ ہے۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تو انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ہدایتکار کی فلم میں بطور ہیروئن کام کریں گی لیکن اب وہ فلم پدماوتی کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد تنازعات کو ختم کرکے فلم انڈسٹری میں ہونے والی ایک بڑی جنگ جیت لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت عورت مجھے فلم ”پدماوتی“ کا حصہ ہونے اور اس کی کہانی منظر عام پر لانے پر فخر ہے۔