حقیقت کے بالکل قریب بانس سے بنے کیڑوں نے دھوم مچا دی

 حقیقت کے بالکل قریب بانس سے بنے کیڑوں نے دھوم مچا دی

لندن : بانس سے بنے گلدان، برتن یا فرنیچر تو آپ نے دیکھ رکھے ہو گے مگر نوریوکی سائتو نامی ایک جاپانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بانس سے ایسے حشرات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

سائتو اپنی مہارت سے حشرات کے ڈیزائن سے لے کر ایک ایک نقش انتہائی نفاست سے بناتے ہیں اور دیکھنے والے کو یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ اصلی ہے۔

انہوں نے اس انوکھے فن کی صلاحیت سے تتلی، ٹڈے، مکوڑے اور دیگر کیڑے انتہائی نفاست سے تیار کئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔

بانس سے کیڑوں کو بنانے کے لئے سائتو سب سے پہلے ان کا ڈیزائن کسی کاغذ پر بناتے ہیں اور پھر خاص آلے کے ذریعے اسے حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔