خیبر پختونخواہ کالجز میں پانچویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

خیبر پختونخواہ کالجز میں پانچویں روز بھی اساتذہ کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں معطل

کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے ہفتہ کو بھی ہڑتال کی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ کی ایکشن کمیٹی نے منگل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعلی پرویز خٹک کے حلقے نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا جس میں مردان، صوابی اور نوشہرہ کے پروفیسرز اور لیکچررز شرکت کریں گے جبکہ نوشہرہ کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں