بختاور بھٹو نے نواز لیگ کو نیا نام دے دیا

بختاور بھٹو نے نواز لیگ کو نیا نام دے دیا

کراچی : سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے نوازلیگ کوناکام لیگ قراردےدیا۔
بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قرضوں تلے دبا دیا گیا، معیشت مذاق بن گئی ہے۔بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں نوازلیگ کو ناکام لیگ قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملکی معیشت پرسب اوکےکی رپورٹ دے دی اور سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملکی معاشی شرح نمودس سال کی بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی میں کمی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔