احتساب عدالت نے مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کو طلب کر لیا

احتساب عدالت نے مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کو طلب کر لیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مزید 2 ریفرنسز میں بھی شریف خاندان کو 19 ستمبر کو ہی طلب کر لیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو فلیگ شپ ریفرنس میں 19 ستمبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مزید 2 ریفرنسز میں شریف خاندان کے دیگر افراد کو بھی اسی روز طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور ان کے بیٹوں کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس جب کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو لندن فلیٹ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔  شریف خاندان کے تمام افراد کو تینوں ریفرنسز میں 19 ستمبر کو ہی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں ریفرنس تیار کیے ہیں جن میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے کا ایک ریفرنس بنایا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے معزز جج بھی نیب ریفرنسز کے نگراں مقرر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں