دن بھر میں 9 سے 10 گھنٹے بیٹھنا موت کا سبب بنتا ہے

دن بھر میں 9 سے 10 گھنٹے بیٹھنا موت کا سبب بنتا ہے

نیویارک: نئی سائنسی تحقیق کے مطابق دن بھر میں 9 سے 10 گھنٹے بیٹھنا موت کا سبب بنتا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق درمیانی عمر میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا جلد موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔دن میں مسلسل 8 گھنٹے بیٹھنے سےخون کی شریانوں سے متعلق مسائل بڑھ جاتے ہیں جس کے باعث نہ صرف موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ بہت سی مہلک بیماریوں کی وجہ بھی بنتا ہے جیسے کہ امراض قلب، فالج وغیرہ۔
محققین کے مطابق مسلسل ایک جگہ بیٹھنے کی بجائےہر آندھے گھنٹے میں اپنی جگہ سے اٹھنا چاہیے تاکہ موت سےبچا جا سکے۔