کلرکہار، ٹرالر کے الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

کلر کہار: موٹروے پر کلرکہار سالٹ رینچ کے علاقے میں ٹرالر تیز رفتاری کے باعث جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص خرم شہزاد زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ٹرالر سے باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد محبوب، ملک عابد حسین، محمد شفیق اور مہمند خان شامل ہیں۔

ٹرالر واہ کینٹ سے آرمی کے لئے ایمونیشن لیکر اوکاڑہ جا رہا تھا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں