بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے بڑے معاہدے پر اتفاق

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے بڑے معاہدے پر اتفاق

ڈھاکا: بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے لئے ایک بڑے معاہدہ پر اتفاق طے پا گیا۔ معاہدے پر 25 ستمبر کو دستخط ہوں گے۔ بنگلہ دیشی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش قطر کی راس گیس کارپوریشن کے ساتھ ایک 15 سالہ مدت کے معاہدے کے تحت مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدے گا جس کی فراہمی 2018 سے شروع کی جائے گی۔ معاہدے ہر دستخط 25 ستمبر کو دوحہ میں ہوں گے۔ بنگہ دیش کی پیٹر بنگلہ کمپنی کے مطابق قطر سے ان کو پہلے پانچ سال میں سالانہ 1.8 ملین ٹن ایل این جی سپلائی کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ ایل این جی کی درآمد کا پہلا معاہدہ ہے جس کا مقصد ملکی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔ پیٹرو بنگلہ کے مطابق ملک کا پہلا فلوٹنگ سٹوریج اینڈ ری گیسی فیکیشن یونٹ (ایف ایس آر یو) اپریل 2018 میں کام شروع کر دے گا جو کہ ان کو ایکسلیریٹ انرجی امریکا نے فراہم کیا ہے اور اسی طرح کے دو اضافی یونٹ آئندہ سال قائم کئے جائیں گے۔

ایشیائی سپاٹ ایل این جی نرخ 2014 کے بعد سے اب تک ستر فیصد تک گر چکے ہیں۔ اس وقت ایل این جی کا سپاٹ نرخ 6.40 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں