امریکی سمندری طوفانوں کے نام خواتین کے ناموں پر ہی کیوں رکھے جاتے ہیں ؟

امریکی سمندری طوفانوں کے نام خواتین کے ناموں پر ہی کیوں رکھے جاتے ہیں ؟

لندن:ایک عجیب اور حیران کن تحقیق منظر عام پر آگئی ہے۔ اس تحقیق کےمطابق شدید اور زیادہ تباہی مچانے والے طوفانوں کو ہمیشہ عورتوں کی ناموں سے منسلک کیا جا تا ہے جبکہ کم شدت کے طوفانون کو مردوں کے ناموں سے منسلک کیا جا تا ہے۔
اگر ہم اب تک آنے والے طوفانوںکے ناموں کا جائزہ لیںتو میتھیو، مچ، گستاف، اینڈریو، فلوئیڈ، ہوزے اور ایون وغیرہ نام مردانہ ہیں جبکہ عورتوں کے ناموں سے منسلک طوفانوں کے نام کترینا، ولما، سنڈی، ریٹا اور ارما ہیں۔
ان ناموں کے پیچھے کوئی سائنسی تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے حقوقِ نسواں کے عالمی حلقوں نے اس بات پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شدید اور تباہ کن طوفانوں کے نام عوتوں سے منسلک کر کے عورتوں کو مردوں سے زیادہ سخت مزاج دکھایا جا رہا ہے۔