ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ ، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ ، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بجوات، پھکلیان سیکٹرپر بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی اور مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید جبکہ متعدد مویشی زخمی ہو گئے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام یقینی بنائے اور بھارتی فوج کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں