پشاور کا میٹروبس منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا، پرویز خٹک

پشاور کا میٹروبس منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا، پرویز خٹک

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پروزیز خٹک نے کہا ہے کہ پشاور کا میٹروبس منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا،سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا، پی ٹی آئی تبدیلی کے نعرے پر آئی تھی اور تبدیلی لیکر آئی ہے۔جمعرات کوپشاور کے ڈسٹرکٹ اسمبلی میں ہتھ ریڑھی بانوں میں بچت بازار کی دکانیں تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی ت خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو 80 ارب روپے دے رہے ہیں۔

جبکہ صحت کارڈ اب تک 14لاکھ افراد کو دئیے جاچکے ہیں جبکہ دسمبر تک 10 لاکھ افراد کو مزید دینگے-انہوں نے کہ پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ،پروزیز خٹک نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں میرٹ، تعلیم، پولیس کلچر کا بیڑہ غرق کیا گیا لیکن پی ٹی آئی نے اپنے تبدیلی کے دعوے کو حقیقت بدل دیا۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ممبران اسمبلی پر زور دیا اور کہہ دیا کہ وہ اب خود شہر کا دورہ کرینگے جبکہ رپڈ بس منصوبے پر اکتوبر سے کام شروع ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پشاور کا میٹروبس کا منصوبہ لاہور اور اسلام آباد سے بہتر ہوگا، صوبے بھر میں اربوں روپے سے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پاس ہولڈر میں دکانوں کی چابیاں تقسیم کیں۔