پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں بھرپور طریقے سے جاری 

پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں بھرپور طریقے سے جاری 

بیجنگ: پاک چین مشترکہ ہوائی مشق ’’شاہین سکس‘‘ بھرپور طریقے سے جاری ٗ دشمن کیلئے طاقت کا بھرپور مظاہرہ

ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمیان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے۔فضائی مشق ’’شاہین۔VI‘‘ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین کے کورلا ائیر بیس پر پاکستان اور چین کی فضائیہ کی جانب سے مشترکہ ہوائی مشق’شاہین سکس‘میں پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی زیڈ ڈی کے طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے جے ایٹ، جے الیون، جے ایچ 200 اور ایواکس طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔