عمران خان کل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے

عمران خان کل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے

لاہور :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان آزادی کپ کا تیسرا اور آخری میچ  قذافی سٹیڈیم لاہورمیں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور ایک سابق کرکٹر میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم جائیں گے جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہمراہ ہوں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے بعض قریبی ساتھی کرکٹر دوست بھی آزادی کپ کا آخری میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم پہنچیں گے اس مقصد کیلئے عمران خان نے داخلہ ٹکٹ حاصل کرلی ہیں۔

یاد رہے کہ آزادی کپ کا ایک میچ پاکستان جبکہ دوسرا میچ ورلڈ الیون نے جیتا ہے کل بروز جمعہ کو ہونے والے تیسرا اور آخری میچ فائنل میچ ہو گا ۔جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ ٹرافی کی حقدار ہو گی۔