اب بھارت کے سکولوں میں ہر بچہ حاضری پر جے ہند کہنے کا پابند

اب بھارت کے سکولوں میں ہر بچہ حاضری پر جے ہند کہنے کا پابند

ممبئی : انڈیا کا سیکولر چہرہ سامنے آگیا ٗ سکولوں میں بچوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد اب ہر بچے اپنی حاضری کے جواب میں جے ہند بولے گا۔


تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے اسکول کے بچوں کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم کنور وجے شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اب حاضری کے وقت بچے حاضر جناب ٗ یس سر ٗ پریذنٹ کے بجائے صرف اور صرف جے ہند بولا کریں گے


یہ خبر عام ہونے کے بعد بی جے پی حکومت کے خلاف آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔اس بارے میں اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ وطن پرستی اگر آپ قانون کے ذریعے زبردستی کسی کے ذہن میں بٹھانے کی کوشش کریں گے تو اس سے اکتاہٹ کا پہلو بھی پیدا ہو سکتا ہے۔