کابل میں امر یکہ، پاکستان اور افغان فوجی حکام کا اجلاس

راولپنڈی : پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آرکے مطابق کابل میں امر یکہ، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شرکت کی۔
اس سہ فریقی پاکستان ، امر یکہ اور افغانستان نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق کابل میں امر یکہ، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شرکت کی۔
سہ فریقی مذاکرات میں فریقین نے خطے سے داعش کے خاتمے کے عزم کا اعادہ اور فیصلہ کیا کہ داعش کا خاتمہ مزید تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ہوسکتا ہے۔ مذاکرات کے دوران باہمی مفادات اور تحفظات پر بھی غور کیا گیا۔ فر یقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے، اسکے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ اجلاس بھی ہوا۔ سرحد پارفائرنگ اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔