اکشے کمار نے والٹ میں بیوی کی جگہ ہالی ووڈ سٹار کو جگہ دیدی

اکشے کمار نے والٹ میں بیوی کی جگہ ہالی ووڈ سٹار کو جگہ دیدی

ممبئی: بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ہالی ووڈ لیجنڈ چارلی چپلن کے مداح ہیں جس کی وجہ سے اپنے والٹ میں اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنا کے بجائے چارلی چپلن کی تصویر رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار چارلی چپلن کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے نظریات اور خیالات پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ عملی زندگی میں ان کے نظریات پر چلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ، ایک انٹرویو کے دوران اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ چارلی چپلن کی جانب سے کہی جانے والی اس بات پر بہت یقین رکھتے ہیں کہ زندگی دور سے دیکھنے پر بہت خوشگوار اور مزاحیہ محسوس ہوتی ہے جب کہ قریب سے دیکھنے پر زندگی مسائل اور غموں سے بھری پڑی ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار بھارتی ٹی وی کے شو ”دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج“ میں بہت جلد بطورجج نظرآئیں گے جس کے پہلی قسط میں ان کے ساتھ اداکارسیف علی خان ماضی کے مشہور گانے میں کھلاڑی تو اناڑی پر پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔