نواز شریف کا دیگر صوبوں میں بھی بڑی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

نواز شریف کا دیگر صوبوں میں بھی بڑی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پارٹی کارکنوں اور رہنماوں تک رسائی کے لیے بڑی رابطہ مہم چلانے کی منصوبہ بندی کر لی۔ اس ضمن میں وہ پہلے خیبرپختونخوا کا انتخاب کر سکتے ہیں جیسا کہ اس صوبے میں ان کے حریف عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت قائم ہے۔

سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے مطابق اس ضمن میں نواز شریف جلد ضلع مانسہرہ کا دورہ کریں گے تاکہ یہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے سپورٹرز کو متحرک اور مقامی رہنماوں سے ملاقاتیں کر سکیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) مانسہرہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جلسے بھی منعقد کرے گی۔ نواز شریف کے ساتھی کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کا دورہ ممکنہ طور پر عیدالاضحیٰ سے قبل ہو سکتا ہے تاکہ مشن جی ٹی روڈ ریلی کے تسلسل کو جاری رکھا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد سابق وزیراعظم بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے دوروں کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں