بھارت کا یوم آزادی، کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا

بھارت کا یوم آزادی، کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا

میرپور:بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طورپرمنایا۔ میرپورمیں یوم سیاہ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی قائمقام ڈپٹی کمشنر راجہ فاروق اکرم خان، صدر بار چوہدری شبیرشریف ایڈووکیٹ کی قیادت میں نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے بازوں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور سیاہ پرچم اٹھارکھے تھے اور بھارت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

اس موقع پرقومی تقریبات کمیٹی کے سیکرٹری جنرل الطاف حمیدرائو نے مختلف قراردادیں پیش کیں جن میں بھارت کے یوم آزادی پرشدید نفرت کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیرکے عوام کوآزادی نہیں دیتاکشمیری اس وقت تک بھارت کے یوم آ زادی کویوم سیاہ کے طورپر مناتے رہیں گے۔ایک قرارداد میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابضین بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم اور سیز فائرلائن پر آباد نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم فوری بند کروائے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے۔ایک اور قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا اور ان کے ساتھ ہرقسم کی جانی ومالی قربانیاں دینے کا اعادہ کیاگیا۔

مصنف کے بارے میں