پشاور کے تعلیمی اداروں میں ناقص سیکورٹی انتظامات، بچے خوف زدہ ، والدین پریشان

پشاور کے تعلیمی اداروں میں ناقص سیکورٹی انتظامات، بچے خوف زدہ ، والدین پریشان

پشاور: تعلیمی اداروں کےلئے سکیورٹی کے انتظامات محض چند دنوں کےلئے تھے، ،سکولوں کی ناقص سکیورٹی کے حوالے سے والدین کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے۔

 تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات جوپولیس اورسکول انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کامنہ بولتاثبوت ہیں، تعلیمی اداروں میں جب بھی کوئی نا خوشگوارواقعہ رونماہوتاہے تو پولیس الرٹ ہوجاتی ہے لیکن واقعے کے چند دن بعد پولیس لمبی تان کر سوجاتی ہے۔
پولیس کاموقف ہے کہ پشاورمیں روزانہ کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کاجائزہ لیاجاتاہے، ناقص سکیورٹی کے حامل تعلیمی اداروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سمیت سکولزکی بندش سے بھی گریز نہیں کیاجاتا۔درس گاہوں کا ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ہے ،لیکن جب یہی تعلیمی ادارے طلباءوطالبات کے لئے سکیورٹی رسک بن جائیں تو ترقی کاخواب کیسے شرمندہ تعبیرہوگا۔