بادام کھانا جسم میں مفید کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے

 بادام کھانا جسم میں مفید کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے

پنسلوانیا: ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے بادام کھانا جسم میں مفید کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نئی سا ئنسی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بادام ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے جسے ”اچھا کولیسٹرول“ کہا جاتا ہے ، جو کہ ہمارے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب یہ جسم سے برے کولیسٹرول کو بھی نکال باہر کرتا ہے۔
اس سے قبل کئی تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بادام کھانا خود ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے جس کی مقدار بڑھ جائے تو دل کے امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح بادام کھانے سے اچھا کولیسٹرول بڑھتا ہے اور دل دشمن کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔
ماہرین نے بادام کھانے والوں کے خون میں ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی مقدار معلوم کی تو تصدیق ہوئی کہ یہ اہم میوہ دل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔