اسحق ڈار کو نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے بھی ہٹا دیا گیا

اسحق ڈار کو نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے بھی ہٹا دیا گیا

اسلام آباد:  وزیر خزانہ اسحق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین کے عہدے سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطا بق وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو    کر  دی ہے جس کے تحت اسحق ڈار کو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا   گیا ہے اور اب وہ کمیٹی کے رکن بھی نہیں رہے جبکہ کمیٹی کے مستقل ارکان میں وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر برائے قانون و انصاف، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور وفاقی وزیر نجکاری شامل ہیں۔

وزرائے مملکت برائے بجلی و پیٹرولیم، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور وفاقی سیکریٹریز خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار سے اس سے قبل نجکاری اور شماریات ڈویژن کے محکمے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی بھی واپس لی جا  چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں