سرفراز ایک کامیاب کپتان ہے ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ،پرویز مشرف

سرفراز ایک کامیاب کپتان ہے ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ،پرویز مشرف

دبئی :سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سرفراز احمدایک کامیاب کپتان ثابت ہو گا ، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ۔ٹی وی انٹرویو کے دوران پرویز مشرف سے پوچھا گیا کہ پی ایس ایل میں انکی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں ۔
کیونکہ مجھے بلوچستان اور وہاں کے لوگوں سے پیار ہے ، بلوچستان ایک عرصے سے محرومیوں کا شکار رہا ہے تاہم ہمیں بطور قوم بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن میں ملوث کرکٹرز کے خلاف کارروائی سخت کارروائی ہونی چاہئے اوران پر پابندی لگنی چاہئیے کیونکہ وہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث بنے ۔