مجا ہدین کے تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی فوج گھبرا چکی ہے، سید صلاح الدین

مجا ہدین کے تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی فوج گھبرا چکی ہے، سید صلاح الدین

مظفر آباد:متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ مجاہدین کامیابی و ثابت قدمی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ کولگام، حاجن بانڈی پورہ اور ہندوارہ میں بھارتی فوج پر مجاہدین کے تابڑ توڑ حملوں سے بھارتی فوج کے اوسان خطاءہوچکے ہیں۔ مجاہدین کی تیر بہدف کارروائیاں تاحصولِ مقصد جاری رہیں گی۔
ان خیالات کا اظہار ح  سید صلاح الدین نے ایک اجلاس کے دوران بانڈی پورہ حاجن اور کپواڑہ علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے چار مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے دونوں معرکوں میں دیوانہ وار بھارتی فوج کا مقابلہ کیا اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچا کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔
انہوں نے کہا ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں ہوگا جب بھارتی فوج کا آخری سپاہی اس جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر سے رسوا ہوکر نکل جائے گا اور کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہوگا۔ آخر پر تمام شہداء کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہداءکے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔