مریخ پر اوباما کے دستخط

مریخ پر اوباما کے دستخط

واشگنٹن: خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے مریخ کے مشن پر بھیجے جانے والے طیارے کے ذریعے امریکی صدر بارک اوباما کی دستخط شدہ تختی مریخ پر آویزاں کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے تحت کام کرنے والی مارس سائنس لیبارٹری نے مریخ پر خصوصی مشن کے لیے بھیجے جانے والے طیارے کے ذریعے مریخ پر امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام  کے دستخط کی تختی آویزاں کردی۔

ناسا نے مریخ پر بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تختی کی تصویر شائع کی، جس میں امریکی صدر بارک اوباما، نائب صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے دستخط موجود ہیں۔یہ تختی المونیم سے تیار کی گئی ہے جس کی چوڑائی تقریباً 4 انچ اور لمبائی سواتین انچ کے قریب رکھی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ تصویر طیارے کے مریخ پر 44 دن مکمل ہونے کے بعد شائع کی گئی ہے۔

امریکی صدر اور امریکی انتظامیہ نے دستخط والی تصویر شائع ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ناسا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ناسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی طیارہ 2004 میں بھی کامیاب مشن کے بعد واپس آیا تھا۔

مصنف کے بارے میں