بامقصد افراد اچھی نیندسوتے ہیں

بامقصد افراد اچھی نیندسوتے ہیں

زندگی میں کوئی مقصد رکھنے والے لوگوں کی نیند میں کم خلل پڑتا ہے اور نیند کا معیا ر بھی بہت بہتر ہوتا ہے:تحقیق
ایک تحقیق کے مطابق اگر زندگی میں کوئی مقصد ہو تو نیند کے دوران کم خلل پڑتا ہے اور اس کا معیار بھی بہتر ہوتا ہے۔اگر آپ کے پاس صبح اٹھنے کی کوئی اچھی وجہ موجود ہے تو سوتے ہوئے آپ کم بے آرام ہوں گے۔
اس تحقیق میں شریک افراد کی عمر زیادہ تھی تا ہم محققین کے مطابق اس کے نتائج کا عام اطلاق کیا جاسکتا ہے۔
محققین نے آٹھ سو افرادکا جائزہ لیا جن کی عمریں 60 سے 100 برس تھیں۔ ان کا جائزہ زندگی میں مقصد یا موٹیویشن کی بنیاد پر لیا گیا۔ تحقیق کے لیے 32 سوالات تیار کیے گئے جن کا تعلق نیند کی نوعیت سے تھا جبکہ 10 سوالات مقصدِ زندگی سے متعلق تھے۔ ان میں سونے کے دوران سانس رکنے کی بیماری، بے خوابی اور ٹانگوں میں بے چینی کے متعلق دریافت کیا گیا تھا۔ مثال کے طور ایسے سوالوں پر رائے لی گئی "جب میں سوچتا ہوں کہ میں نے ماضی میں کیا کیا تو مجھے اچھا محسوس ہوتا ہے اور میں آئندہ بھی ویسا کروں گا۔" اور "کچھ لوگ زندگی میں بے مقصد رہتے ہیں لیکن میں ان میں سے نہیں ہوں"۔
اس تحقیق سے یہ معلوم یہ ہوا کہ جن میں مقصدیت کا عنصر زیادہ تھا ان میں نیند کے دوران سانس رکنے کی بیماری اور ٹانگوں میں بے چینی جیسی بیماریوں کا مسئلہ کم تھا جبکہ بے مقصد افراد کے نتائج اس کے الٹ تھے۔
نیند کے مسائل کے شکار افراد کے لیے یہ ایک اچھی یہ ہے کہ اگر وہ زندگی میں کوئی مثبت مقصد اپنا لیں تو ان کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔