برطانیہ کا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس رعاتیں جاری رکھنے کا فیصلہ

برطانیہ کا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس رعاتیں جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  برطانیہ نے یورپی یونین سے انخلا کے بعد بھی پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی رعاتیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.برطانیہ نے اپنے فیصلہ سے باقاعدہ طورپرپاکستان کو آگاہ بھی کردیا۔

حکام وزارت تجارت کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے وزیر تجارت خرم دستگیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے انخلا کے بعد بھی پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی رعایت جاری رکھے گا ۔

وزارت تجارت حکام کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی رعایت جاری رکھنا ایک اہم فیصلہ ہے جس سے یورپی یونین سے انخلاکے بعد پاکستان کی برطانیہ کیلئے برآمدات متاثر نہیں ہوں گی ۔

حکام کے مطابق جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی جانب سے یورپی ممالک کو تقریبا بیس فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری برآمد ہوتی ہیں جبکہ سترہ فیصد مصنوعات پر کم ڈیوٹیز عائد کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے تقریبا ساڑھے تین سال قبل پاکستان کو جی ایس پی پلس کی حیثیت دی تھی جس کے بعد یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ۔

مصنف کے بارے میں