بلو چستان کے مالی سا ل2017-18کا بجٹ آ ج پیش کیا جا ئے گا

 بلو چستان کے مالی سا ل2017-18کا بجٹ آ ج پیش کیا جا ئے گا

کوئٹہ:  بلوچستان کے آ یندہ مالی سال کاآ ئندہ بجٹ تقریباً330ارب روپے کا ہو گا ترقیاتی بجٹ کے لیے85ارب اورغیرترقیاتی کے لیے245ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ بلو چستان کے مالی سا ل 2017-18کا بجٹ صوبائی مشیر خزانہ سردار اسلم نز نجو شا م 4بجے پیش کر یں گے۔

بلو چستان کا آ ئندہ مالی سا ل کا بجٹ تقریباً 330ارب روپے ہو نے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق آیندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ 50 ارب روپے ہونے کا امکان بجٹ میں تعلیم کے لیے40ارب روپے،امن وامان کے لیے30ارب،صحت کے لیے17ارب روپے اور زراعت کے لیے8ارب روپے مختص کیے جانے کاامکان ہے،محکمہ خزانہ ذرائع کے مطا بق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں 10فیصد اضافے کاامکان ہے۔ جبکہ کوئٹہ میں فوڈپوائنٹ کے لیے200 ملین روپے اور کوئٹہ ڈویولپمنٹ پیکج کے لیے گوالمنڈی ،جی پی اوچوک انڈرپاسزکے لیے2ارب روپے رکھے جانے کاامکان ہے۔

مصنف کے بارے میں