آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس،ممبران کی معطلی کے حوالے سے الفاظ کارروائی سے حذف

آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس،ممبران کی معطلی کے حوالے سے الفاظ کارروائی سے حذف

مظفرآباد: آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ اجلاس ڈپٹی سپیکر ا سمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد پینل آف چیئر مین کا اعلان کیا گیا۔ جس کے مطابق سپیکر و ڈپٹی کی عدم موجودگی میں مسعود خالد، راجہ صدیق خان، ملک محمد نواز ممبر اسمبلی رواں اجلاس کے دوران اجلاس کی صدارت کر سکیں گے۔

ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے رواں اجلاس کے لیئے ممبر اسمبلی راجہ نصیر احمد اور راجہ جاوید اور آج کے لیئے ممبر اسمبلی سید علیم شاہ کی رخصت کی ایوان سے منظوری حاصل کی۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کی معطلی کے حوالے سے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے ۔ اسطرح اپوزیشن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خزانہ حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے نظرثانی میزانیہ مالی سال 2016-17 و تخمینہ میزانیہ مالی سال2017-18 ایوان میں برائے بحث و منظوری کر دیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے وزیر قانون و رپارلیمانی اُمور راجہ نثار احمد کی تحریک پر قاعدہ 19اور 129کو معطل /ایوان کی رائے سے بجٹ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی جس کے مطابق اب صرف جمعہ کے روز وقفہ ہو گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی ورکنگ ڈے میں شامل کرتے ہوئے ہفتہ سے اسمبلی اجلاس جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اب ہفتہ کو دن 10:00بجے بجٹ اجلاس دوبارہ شروع ہو گا ۔ممبران اسمبلی بجٹ بحث میں حصہ لیں گے ۔

مصنف کے بارے میں